سمندری جانوروں کی افزائش کا موسم ہونے کے سبب ملک کے مشرقی ساحل پر آج علی الصبح سے مچھلی پکڑنے پر 45 دنوں کی پابندی شروع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے یہاں کہاکہ مچھلیوں کی افزائش کا وقت ہونے اور سمندری
ماحولیات کے تحفظ کے لئے یہ پابندی نافذ کردی گئی ہے۔
تمل ناڈو، آندھرا پردیش، اڈیشہ، مغربی بنگال اور انڈمان نکوبار جزیرہ سمیت ملک کے پورے مشرقی ساحل پر یہ پابندی ہر سال 15 اپریل سے 29 مئی تک لگائی جاتی ہے۔